English   /   Kannada   /   Nawayathi

دودھ دہی پر جی ایس ٹی اور دوستوں کے قرض معاف : کیجروال کا مودی سرکار پر طنز

share with us

نئی دہلی:11/اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر 10 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف نہ کیے جاتے تو آج ملک خسارے کی ایسی حالت میں نہ ہوتا اور دودھ -دہی پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اروند کیجریوال نے بدھ کو ایک ویڈیو جاری کرکے وزیراعظم نریندرمودی کے ریوڑی کلچر والے بیان پر کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ کہا گیا ہے کہ اگر عوام کو مفت سہولیات دی جائیں گی تو اس سے ملک کو نقصان ہوگا، اس سے ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ تب ہوتا ہے، جس ان سے ٹیکس لے کر اور اس ٹیکس کے پیسے سے اپنے چند دوستوں کے بینکوں کے قرض معاف کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے والا سمجھتا ہے کہ پیسہ تو مجھ سے لیا تھا اور یہ کہہ کر لیا تھا کہ آپ کے لیے سہولیات میسر کرائیں گے اور میرے پیسے سے اپنے دوستوں کے قرض معاف کردیے۔ پھر پورے ملک کا ٹیکس دینے والا شخص خود کو ٹھگا ہوا محسوس کرتا ہے۔ ٹیکس دینے والا یہ دیکھتا ہے کہ مجھ سے تو ٹیکس لیا، کھانے پینے کی اشیاء پر جی ایس ٹی لگا دی۔ دودھ، دہی اور چھاچھ پر جی ایس ٹی لگادیا اور اپنے بڑے بڑے امیر دوستوں کے ٹیکس معاف کر دیے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ اس سے نہیں ہوتا ہے کہ ہم ان کے بچوں کو اچھی اور مفت تعلیم دیتے ہیں، ٹیکس دینے والوں کے ساتھ دھوکہ اس سے نہیں ہوتا ہے کہ ہم ملک کے لوگوں کامفت علاج کرتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا