English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنگ آزادی میں مسلمانوں کی ناقابل فراموش جدوجہد کو مٹانے کی کوشش،اسد اویسی

share with us

:11/اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)مجلس اتحاد المسلمین کے مرکزی دفتر دارالسلام میں 13 اگست کو ایک تاریخ ساز مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا،اسدالدین اویسی نےاپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے تاریخ کو توڑ مروڑ کر ملک کے سامنے پیش کیا جارہا ہے،جبکہ حقیقت یہ کہ وطن عزیر کی آزادی کے لئے کثیر تعداد میں مسلم مجاہدین آزادی نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کیں ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین AIMIM کے زیر اہتمام 'ہندوستان کی آزادی میں مسلمانوں کا کردار' کے عنوان پر 12 اگست کی شام بمقام سالار ملت گراؤنڈ برنداون کالونی ٹولی چوکی میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،اور 13 اگست کی شام کو مجلس اتحاد المسلمین کے مرکزی دفتر دارالسلام میں ایک تاریخ ساز مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا،اسدالدین اویسی نےاپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے تاریخ کو توڑ مروڑ کر ملک کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ میں مسلمانوں نے جو قربانیاں دیں ہیں اس کو مٹانے اور چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے، حالانکہ مسلمانوں نے جنگ آزادی میں بے شمار قربانیاں دیں ہیں جے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

اویسی نے ان جلسوں میں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا