English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا سید محمود حسنی ندوی آج انتقال کر گئے

share with us
Moualana Mahmood Hasani nadwi, Hasani,darul uloom nadwatul ulama, nadwa, nadwi,

لکھنؤ 12 اگست 2022(فکرو خبر نیوز) مولانا سید محمود حسنی ندوی طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔ مولانا موصوف کئی مدت سے علیل تھے، دوروز قبل مولانا کے شدید علیل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں اور دعائے صحت کی درخواست کی گئی تھی اور آج صبح یہ جانکاہ حادثہ کی خبر نے سبھوں کو سکتہ میں ڈال دیا۔ آج بعد نماز جمعہ ایک جم غفیر نے دار العلوم ندوة العلماء میں مولانا کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور بعد عصر دوسری نماز جنازہ تکیہ کلاں رائے بریلی میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی 
مولانا سید محمود حسن حسنی ندوی لکھنؤ میں 28؍ جمادی الاولی 1391ھ مطابق 22؍جولائی 1971ء کو پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ندوۃ العلماء کے ایک مکتب میں حاصل کی، ابتدائی عربی درجات کی تعلیم مدرسہ ضیاء العلوم، رائے بریلی میں حاصل کرنے کے بعد ثانویہ اور عالمیت کی تکمیل دار العلوم، ندوۃ العلماء سے کی۔ حدیث شریف کا دو سالہ کورس 1412ھ ؍ 1992ء میں کیااور پھر المعہد العالی للدعوۃ و الفکر الاسلامی کا ایک سالہ کورس کرکے مدرسہ ضیاء العلوم سے تدریس کا آغاز کیااور دارِ عرفات، رائے بریلی میں تصنیف و تحقیق سے وابستگی اختیار کی۔ 2001ء سے معاون ایڈیٹر کے طور پر پھر کچھ عرصہ بعد نائب مدیر کے طور پرتعمیرِ حیات سے وابستہ رہے۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں جن میں تاریخِ اصلاح و تربیت اور کئی دینی، علمی، دعوتی اور اصلاحی شخصیات کے تذکرے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ماہنامہ ‘‘رضوان’’ لکھنؤ کے معاون مدیر اور دارِ عرفات، رائے بریلی کے ترجمان ’’پیامِ عرفات‘‘ کی مجلسِ ادارت کے رکن رہے۔
13محرم1444ھ مطابق 12اگست2022ء بروز جمعہ اس درا فانی سے طویل علالت کے بعد کوچ کرگئے۔ 
رحمہ اللہ رحمة واسعة

(ماخوذ:ندوة العلماء ویب سائٹ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا