English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیان واپی کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

share with us

دہلی:08اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) گیان واپی کیمپس میں پائے جانے والے مبینہ ڈھانچے کی نوعیت کا مطالعہ کرنے کے لیے ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کے موجودہ/ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی/کمیشن کی تقرری کی درخواست کو ہائی کورٹ نے خارج کر دیا تھا جس کے خلاف اب سپریم کورٹ کا رخ کیا گیا ہے۔ جون 2022 میں الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے ایک مفاد عامہ کی اپیل دائر کی گئی تھی، جس میں یہ معلوم کرنے کے لیے ایک پینل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ مسجد کے اندر پایا جانے والا ڈھانچہ مبینہ طور پر شیولنگ ہے یا نہیں جبکہ مسلم فریق کا دعویٰ تھا کہ یہ فوارہ ہے

ہائی کورٹ نے اس پی آئی ایل کو خارج کر دیا تو تمام 7سات عرضی گزاروں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے میرٹ کی بنیاد پر درخواست کو خارج کرنے میں غلطی کی ہے۔ غور طلب ہے کہ عدالت کے حکم پر مسجد میں کیے گئے سروے کے دوران وضو خانہ میں ڈھانچہ پایا گیا جس کے بارے میں ہندو فرقی شیولنگ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں، تاہم مسلم فریق نے اسے فوارہ قرار دیا ہے۔ ایسے میں فریقین کے درمیان کوئی تنازعہ نہ ہو، اس لیے عدالت نے مذکورہ جگہ کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی اس کی وجہ سے مسلم فریق کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کا بھی خیال رکھنے کو کہا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا