English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا میں شنڈے کابینہ کی توسیع

share with us

ممبئی:09اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے منگل کے روز 18 نئے وزرا کے ساتھ اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں اس وقت کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خاتمے کے بعد 30 جون کو دونوں نے چارج سنبھالنے کے 40 دن بعد توازن قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس کے تحت شندے نے اپنے دھڑے سے 9 اور اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی سے 9 وزرا کو شامل کیا۔

شندے دھڑے کے وزرا میں گلاب راؤ پاٹل، دادا جی بھوسے، سنجے راٹھوڑ، سندیپن بھومرے، ادے سمنت، تانا جی ساونت، عبدالستار، دیپک کیسرکر اور شمبھوراج دیسائی شامل ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے جن ارکان اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا ہے ان میں رادھا کرشن ویکھے پاٹل، چندرکانت پاٹل، سدھیر مونگنتی وار، گریش مہاجن، وجے کمار گاویت، سریش کھڈے، اتل سیو، رویندر چوان اور منگل پربھات لودھا شامل ہیں۔

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے راج بھون میں شندے، فڈنویس، قائد حزب اختلاف اجیت پوار، دیگر ارکان اسمبلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران نئے وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا