English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

چار سال بعد دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی پر سماعت کو سپریم کورٹ تیار، محبوبہ مفتی نے کیا خیر مقدم

سرینگر: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے حوالے سے سماعت کرنے کے فیصلہ کا استقبال کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی غیر قانونی تنسیخ کو چیلنج کرنے والی 2019 سے زیر التوا درخواستوں کی بالآخر سماعت کرنے کے معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جموں و کشمیر کی عوام کے لیے انصاف کو برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں

مزید پڑھئے

عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی

رام پور: ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور کے سور اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم خان کے دو برتھ سرٹیفکیٹ کے معاملے میں پیر کو سماعت ہوئی۔ 17ویں گواہ رنجیت کمار سنگھ کو رام پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت میں دفاعی فریق عبداللہ اعظم کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس گواہی کے بعد استغاثہ کی جانب سے کیس پر دلائل دیے گئے۔ اب اس معاملے میں شواہد کی فہرست میں دیے گئے ناموں میں سے صرف دو گواہوں کی گواہی باقی ہے، جس کے لیے ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس

مزید پڑھئے

ٹماٹر کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہونچی

نئی دہلی: پورے ملک میں بارش کی وجہ سے پیداواری مراکز سے سپلائی میں دشواری کے سبب دہلی-این سی آر خطہ میں ٹماٹر کی خوردہ قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ایشیا کی سب سے بڑی فروٹ اور سبزی منڈی آزاد پور منڈی میں پیر کو ٹماٹر کی ہول سیل قیمت معیار کے لحاظ سے 60 سے 120 روپے فی کلو کے درمیان رہی اور اس کی وجہ سے عام لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ اتوار کو مدر ڈیری کے سفل سیلز سینٹر میں ٹماٹر 99 روپے فی کلو فروخت ہو رہے تھے۔ ایک آن لائن خوردہ فروش پیر کو ٹماٹر ہائبرڈ 140 روپے فی کلو میں

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 48 of 488  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا