English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھیم آرمی چیف چندرشیکھر پر گولی چلانے کا وجوہات سامنے آگئیں

share with us

نئی دہلی:02؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز)  بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد پر گولی چلانے والوں نے پولیس کی پوچھ گچھ میں بڑا انکشاف کیا ہے  او ر حملہ کی وجوہات بھی انہوں نے بتادی ہے۔

قومی آواز میں شائع خبر کے مطابق اتر پردیش کے سہارنپور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اجے ساہنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر آزاد کی کار پر 28 تاریخ کو حملہ ہوا تھا۔ اس میں 5 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ہمیں معلوم ہوا کہ 4 لڑکوں نے حملہ کیا۔ چاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ چندر شیکھر آزاد کے دہلی اور مغربی اتر پردیش میں پچھلے کچھ مہینوں میں دیئے گئے بیانات سے ناراض تھے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 315 بور پستول سے 3 راؤنڈ فائر کئے۔ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس معاملے سے بچنے کے لیے یہ لوگ معمولی معاملات میں سرینڈر کرنے کے لیے ہریانہ گئے تھے۔ انہیں وہاں سے گرفتار کیا گیا اور دونوں کے پاس سے پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ چندر شیکھر آزاد کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ بدھ کو کچھ نوجوانوں نے دیوبند میں چندر شیکھر آزاد پر چار سے پانچ راؤنڈ فائر کیے تھے۔ ایک گولی چندر شیکھر کو چھونے کے بعد نکل گئی تھی۔ دو دن تک ضلع اسپتال میں داخل رہنے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں چندر شیکھر کے بھائی کی جانب سے نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مذکورہ انکشاف کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا