English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسکول کے نماز ڈرامہ پر تنازعہ ، اسکول کا رجسٹریشن رد کرنے کی مانگ

share with us

کَچھ: ملک بھر میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ اس موقعے پر گجرات کے کچھ میں واقع موندرا کے ایک پرائیویٹ اسکول میں منعقد کیے گئے ایک ڈرامے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ڈرامے میں ہندو طلبہ نے نماز پڑھنے کا کردار نبھایا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس سے طلبہ کے سرپرست برہم ہوگئے۔ وہیں ہندو تنظیموں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے اسکول کا رجسٹریشن رد کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ معاملہ پرل اسکول آف ایکسی لینس کا ہے جو کہ موندرا، کچ میں واقع ہے۔ اسکول میں عید الاضحیٰ کے موقعے پر منعقدہ پروگرام میں ایک ڈرامے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندو طلبہ نے نماز پڑھنے کی اداکاری کی۔ بعد ازاں ڈرامے کا ویڈیو وائرل ہونے پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ طلبا کے والدین نے سکول میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ سرپرستوں کے ساتھ ساتھ ہندو یووا سنگٹھن کے لوگوں نے بھی زبردست احتجاج کیا، جس کے بعد مقامی انتظامیہ کو علاقے میں پولیس تعینات کرنی پڑی۔

امیش یوگانی، موندرا تعلقہ پرائمری ایجوکیشن آفیسر نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز اور حقائق کی تصدیق کی جا رہی ہے اور والدین اور بچوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اگر لاپرواہی پائی گئی تو اسکول رجسٹریشن منسوخ کر دیا جائے گا۔" وہیں پرل اسکول آف ایکسیلنس کی پرنسپل پریتی واسوانی نے کہا، "اسکول میں ہونے والے پروگرام کے ویڈیو سے والدین کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور ہم معذرت خواہ ہیں۔" اس پروگرام کا مقصد کسی مذہب یا معاشرے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ لیکن اب سے اسکول میں ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جو ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس میں پرل سکول آف ایکسی لینس کی کلاس پانچ کے طلباء نے یہ ڈرامہ پرفارم کیا۔ جس کے خلاف ہندو یووا سنگٹھن نے انتظامیہ سے شکایت کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل کو معطل کرنے اور اسکول کا رجسٹریشن رد کرنے کا مطالبہ کیا جس کے تحت سکول کے پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا