English   /   Kannada   /   Nawayathi

یکساں سول کوڈ سےمتعلق پارلیمانی کمیٹٰی کا اجلاس آج

share with us

نئی دہلی: یکساں سول کوڈ (یو سی سی) پر ملک میں جاری بحث کے درمیان وزارت قانون کی پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی آج میٹنگ منعقد ہوگی۔ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء معلوم کی جائیں گی۔ خبریں آ رہی ہیں کہ مرکزی حکومت آئندہ مانسون اجلاس میں یکساں سول کوڈ بل پیش کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکز نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں یکساں سول کوڈ بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یکساں سول کوڈ کا یہ بل پارلیمانی کمیٹی کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

یکساں سول کوڈ کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کی رائے جاننے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ قانون اور عملہ کی قائمہ کمیٹی شیڈول کے مطابق 14 جون 2023 کو لا کمیشن آف انڈیا کے جاری کردہ عوامی نوٹس پر لا پینل اور وزارت قانون کے قانونی امور اور قانون سازی کے محکموں کے نمائندوں کے خیالات سنے گی۔ تھیم ریویو آف پرسنل لاز کے تحت یکساں سول کوڈ پر مختلف اسٹیک ہولڈرز سے آراء طلب کی جا رہی ہیں۔ منگل کی شام تک لاء پینل کو اس کے عوامی نوٹس پر تقریباً 8.5 لاکھ جوابات موصول ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Uniform Civil Code مودی حکومت یکساں سول کوڈ بل لانے کیلئے تیار، اہم میٹنگ بلائی

واضح رہے کہ چند روز وزیراعظم نریندر مودی نے بھوپال میں ایک خطاب کے دوران یکساں سول کوڈ کی وکالت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاندان کے کسی ایک فرد کے لیے الگ اور ایک ہی گھر میں دوسرے فرد کے لیے الگ اصول کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سمجھنا چاہئے کہ کون سی سیاسی جماعتیں انہیں یکساں سول کوڈ پر اکسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہیں حزب اختلاف جماعتوں نے یکساں سول کوڈ سے متعلق وزیراعظم کے ریمارکس پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے اسے سیاسی ایجنڈہ قرار دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا