English   /   Kannada   /   Nawayathi

منی پور تشدد پر سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے مانگی تازہ رپورٹ

share with us
manipoort, supreme court

03؍ جولائی 2023 : منی پور میں کوکی اور میتئی طبقات کے درمیان تصادم کے بعد حالات میں بہتری کے ریاستی حکومت کے دعوے کے بعد سپریم کورٹ نے پیر کو شمال مشرقی ریاست کے تازہ حالات پر رپورٹ طلب کی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی بنچ غیر سرکاری تنظیم منی پور ٹریبونل فورم کے ذریعہ داخل درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں تصادم کو کنٹرول کرنے کے لیے قبائلی علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ریاستی حکومت کی نمائندگی کر رہے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو مطلع کیا کہ ’’حالات میں بہتری ہو رہی ہے لیکن دھیرے دھیرے۔ مرکزی مسلح افواج کی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ کرفیو کو گھٹا کر پانچ گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ حالات میں بہتری ہوئی ہے۔‘‘ اس کے برعکس سینئر ایڈووکیٹ کولن گونجالوس نے دلیل دی کہ کئی شورش پسند گروپوں کے لیڈران کھلے عام کوکیوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اتوار کی شب تین کوکیوں کا قتل کر دیا گیا جن میں ایک کا سر کاٹ دیا گیا۔ مہتا نے گونجالوس کے دعووں کی مخالفت کی اور کہا کہ معاملے کو ’فرقہ وارانہ رنگ‘ نہیں دیا جانا چاہیے کیونکہ یہ زندہ انسانوں کا مسئلہ ہے۔

عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کو 10 جولائی کے لیے ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم رپورٹ دیکھیں گے اور اس پر پیر کے روز سماعت کریں گے۔ اس نے ریاستی حکومت کو اپنی اسٹیٹس رپورٹ میں پناہ گزیں کیمپوں، نظامِ قانون کے حالات اور اسلحوں کی برآمدگی جیسی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا