English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیجی خبریں/عالم اسلام

سعودی عرب : کھجوروں کی ایکسپورٹ میں اضافہ

ریاض:20 اگست 2020(فکرو خبر/ذرائع) سعودی عرب میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں کھجوروں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگیا، اس سال 549 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی ہیں۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سال رواں 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران 506 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی تھیں جبکہ اس سال 549 ملین ریال کی کھجوریں برآمد کی گئی ہیں۔ محکمہ شماریات نے بتایا کہ

مزید پڑھئے

اسکولوں کے متعلق سعوی حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاض :12 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) سعودی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے تمام پرنسپلز کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد 11 اگست 2020 بمطابق 21 ذو الحجہ 1441ھ سے ہوگا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے پرنسپلز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین 11اگست 2020 سے سبکدوش کردیے

مزید پڑھئے

عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

ریاض:05اگست 2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس محدود حج کی کامیابی کے بعد ایس او پیز کے ساتھ عمرہ شروع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کے سیکریٹری ڈاکٹر حسین الشریف کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کے بارے میں بھی معاملہ زیر غور ہے۔ ڈاکٹر شریف کا کہنا ہے کہ ہر برس حج کے اختتام کے ساتھ ہی حج آپریشن کے تمام پہلوؤں پر غور کر کے جامع رپورٹ تیار کی جاتی ہے جس کی روشنی میں آئندہ برس کے لیے تیاریاں

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 31 of 101  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا