English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسکولوں کے متعلق سعوی حکومت کا بڑا فیصلہ

share with us

ریاض :12 اگست 2020(فکرو خبر نیوز/ذرائع) سعودی وزارت تعلیم نے ملک بھر میں نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے تمام پرنسپلز کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے پر عمل درآمد 11 اگست 2020 بمطابق 21 ذو الحجہ 1441ھ سے ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر عبدالرحمان العاصمی نے مملکت بھر میں تعلیمی اداروں کو فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تمام نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے پرنسپلز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین 11اگست 2020 سے سبکدوش کردیے جائیں۔ یہ فیصلہ نرسری، پرائمری، مڈل، ثانوی سمیت تعلیم کے تمام مراحلوں کے لیے مقرر پرنسپلز اور ایچ ایمز پر لاگو ہوگا۔

تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ اس ہدایت سے تمام انویسٹرز کو مطلع کردیا جائے، سعودی وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ نجی اسکول اپنے پرنسپلز اور ایچ ایمز اہل سعودیوں کو تعینات کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا