English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت نے امسال حج کا خطبہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا کیا اعلان

share with us

ریاض:27جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی حکومت نے امسال حج کا خطبہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی کمیٹی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا کہ اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے خطبۂ حج کو دس عالمی زبانوں میں نشرکیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد حج کے خطبے کی اہمیت اور اس کے ذریعے دیے جانے والے پیغام کو دنیا بھر کے مسلمانوں میں پہنچانا ہے۔

الشیخ عبدالرحمٰن السدیس کا کہنا تھا کہ امسال عربی میں دیے جانے والے خطبے کو اردو، انگریزی، فارسی، بنگلا، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاؤسا اور مالے زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ برس سعودی حکومت نے اردو سمیت پانچ زبانوں میں نشر کیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے  کرونا کی وبا کے پیش نظر  محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ رواں سال صرف دس ہزار افراد کو فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل ہوگی۔

عازمین کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا، جن میں 30 فیصد مقامی اور 70 فیصد غیر ملکی تارکین ہیں۔ منتخب عازمین کے پہلے گروپ کو ہفتے کے روز مکہ مکرمہ پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں وہ ایامِ حج کے آغاز سے قبل ایک ہوٹل میں علیحدہ علیحدہ کمروں میں مقیم ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا