English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات مریخ پر مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا

share with us

دبئی:20جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات مریخ پر مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا،یو اے ای کا ’ہوپ مشن‘ سیارہ مریخ کے لیے روانہ کردیا گیا، اس مشن کا نام“ال امل“یعنی امید رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سرخ سیارے پر جانے والا“ال امل”مشن جاپان کے تانیگاشیما خلائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا ہے، یہ سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔

جس کے بعد متحدہ عرب امارات کو مریخ پر مشن بھیجنے والے پہلے عرب ملک بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے، مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی، اس مشن کا نام“ال امل“یعنی امید رکھا گیا ہے۔

پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا۔

یاد رہے 15 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا پہلا مریخ مشن اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا تھا، متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد خلائی مرکز کا کہنا تھا کہ ہوپ پروب مریخ مشن کی روانگی سے متعلق نئی تاریخ کا اعلان متسوبشی ہیوی انڈسٹریز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

مشن سال بھر مریخ کے بدلتے ہوئے موسموں کی مکمل تصویر لے گا، خلائی مشن پر ریڈ ایکسرے سسٹم نصب ہے، جو مریخ کے زیریں فضائی غلاف کی پیمائش کرے گا اور درجہ حرارت کا تجزیہ کرے گا۔

خلائی مشن میں انتہائی حساس کیمرہ نصب کیا گیا ہے، یہ اوزون کے حوالے سے دقیق ترین معلومات حاصل کرے گا جبکہ 43 ہزار کلو میٹر تک کی مسافت کے فاصلے سے آکسیجن اور ہائیڈروجن کی مقدار ناپنے والا آلہ بھی مشن میں نصب کیا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا