English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسافروں کو کورونا ہونے یا قرنطینہ کی صورت میں سارا خرچہ ایئر لائن اٹھائی گی :ایمریٹس ایئر لائنز

share with us

دُبئی23جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) ایمریٹس ایئر لائنز نے اپنے مسافروں کے لیے شاندار اعلان کر دیا ہے۔ ایمریٹس پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کو کورونا ہونے یا قرنطینہ کی صورت میں سارا خرچہ ایئر لائن کی جانب سے ادا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں پر سفر کرنے والے افراد کو کوروناکا شکار ہونے یا قرنطینہ اختیار کرنے پر ان کا سارا خرچہ برداشت کرے گی۔
یہ سہولت تمام ممالک اور تمام درجے کے ٹکٹ ہولڈرز مسافروں کے لیے دستیاب ہو گی ۔یہ سہولت ان تمام کورونا مسافروں کو دی جا رہی ہے جن میں اپنے وطن سے دُور سفر اور قیام کے دوران کورونا کی تشخیص ہو گی۔ وہ تمام مریض جو 30 اکتوبر سے پہلے پہلے ایمریٹس پر سفر کریں گے، اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے اہل ہوں گے۔
ایمریٹس نے واضح کیا ہے کہ جو مسافر امارات کا سفر کریں گے، امارات سے باہر کسی اور ملک کا سفر کریں گے یا کسی اور ملک سے دیگر ممالک کا سفر کریں گے۔

اگر ان کا سفر یا اپنے ملک سے باہر قیام کے دوران کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا، تو ایمریٹس کی جانب سے انہیں مفت علاج معالجے کی سہولت دی جائے گی جبکہ کورونا کے شُبہے پر قرنطینہ ہونے والے مسافروں کے متعلقہ اخرجات بھی ایئر لائن ہی برداشت کرے گی۔ کورونا سے متاثرہ مسافر کے علاج کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ یورو (تقریباً 6 لاکھ 38 ہزار 655 درہم) تک کا خرچہ ایئر لائن برداشت کرے گی، جبکہ مسافر کے قرنطینہ اختیار کرنے کی صورت میں ایمریٹس کی جانب سے چودہ روز کے حساب سے روزانہ 100 یورو(تقریباً 426 درہم) کے اخراجات فراہم کیے جائیں گے۔
جن افراد کو ایمریٹس ایئر لائن سے سفر کیے ہوئے 31 دن سے زیادہ کا وقت نہیں گزرا ہو گا،وہ اس آفر کے لیے اہل سمجھے جائیں گے۔ اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے کے لیے کسی قسم کی رجسٹریشن یا فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا