English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجدالحرام یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ پرعام عبادت گزاروں کے لیے رہے گی بند

share with us

ریاض:23جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) کرونا وبا کے باعث مسجدالحرام یومِ عرفہ اورعیدالاضحیٰ پرعام عبادت گزاروں کے لیے بند رہے گی۔

حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے اپنے بیان میں کہا کہ بیت اللہ اوراس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستورجاری رہے گی اورمکہ مکرمہ کے مکین بھی یومِ عرفہ پر اپنے گھروں ہی میں افطار کریں، محض سرکاری اہلکاروں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسجد الحرام کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

میجرجنرل محمد بن واصل الاحمدی نے مزید کہا کہ حج کے لیے منصوبہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تاہم حج کی منصوبہ بندی کے باقی مراحل پرکچھ  دنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: کورونا وبا؛ رواں برس صرف سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کریں گے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال ہم نے غیرمعمولی حالات کے پیش نظر صحت کے پہلو پر بنیادی توجہ مرکوزکی ہے، حفاظتی احتیاطی تدابیرکے تحت کعبۃ اللہ کے طواف اورصفا اورمروہ کے درمیان سعی کے راستوں کا تعیّن کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث سعودی عرب کی رواں سال کی حج پالیسی کے مطابق صرف سعودی عرب میں مقیم افراد حج کی ادائیگی کرسکیں گے۔ اس سال بیرون ملک سے عازمین کو حج کی ادائیگی کے لیے  سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا