English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

اتراکھنڈ میں مہاپنچایت پر روک لگانے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ سے خارج

دہرادون: اتراکھنڈ کے اترکاشی میں لو جہاد کے خلاف 15 جون کو مہاپنچائیت بلائی گئی ہے، جس کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ وکیل شاہ رخ عالم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک طبقہ کو جگہ خالی کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو اشتعال انگیز تقریر کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تقریب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ کی تعطیلاتی بنچ نے عرضی پر سماعت سے انکار کرتے

مزید پڑھئے

تمل ناڈو کے وزیرکو ای ڈی نے کیا گرفتار

چنئی: تمل ناڈو کے بجلی کے وزیر وی سینتھل بالاجی کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں چھاپے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ دریں اثنا، حراست میں سینتھل بالاجی کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں چنئی کے اومندورار سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہوں نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔ ای ڈی نے منگل کو بالاجی اور دیگر کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔ ایروڈ ضلع اور بالاجی کے دفتر کے علاوہ ای ڈی نے ان کے آبائی ضلع کرور میں بھی چھاپہ مارا۔ 5 سالوں میں یہ دوسرا

مزید پڑھئے

راج ٹھاکرے کے یوم پیدائش کے جشن میں اورنگ زیب کی تصویر والا کیک

آج مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے اپنا یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔ اپنے پوتے کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انھوں نے اس مرتبہ یومِ پیدائش پر کوئی بڑا جشن نہ کیے جانے کا اعلان کیا تھا، لیکن آج ان کے کچھ حامی ایک ایسا کیک لے کر پہنچے جو سرخیوں میں ہے۔ دراصل اس کیک پر اورنگ زیب کی تصویر بنی ہوئی تھی اور لاؤڈاسپیکر کا بھی نقشہ تھا۔ راج ٹھاکرے نے اپنے یومِ پیدائش پر اس کیک کو کاٹا، اور اس کیک کو کاٹے جانے کے انداز سے ان کا اسٹینڈ اورنگ زیب کے تعلق سے سبھی کے سامنے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 52 of 490  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا