English   /   Kannada   /   Nawayathi

راج ٹھاکرے کے یوم پیدائش کے جشن میں اورنگ زیب کی تصویر والا کیک

share with us

آج مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے اپنا یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔ اپنے پوتے کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انھوں نے اس مرتبہ یومِ پیدائش پر کوئی بڑا جشن نہ کیے جانے کا اعلان کیا تھا، لیکن آج ان کے کچھ حامی ایک ایسا کیک لے کر پہنچے جو سرخیوں میں ہے۔ دراصل اس کیک پر اورنگ زیب کی تصویر بنی ہوئی تھی اور لاؤڈاسپیکر کا بھی نقشہ تھا۔ راج ٹھاکرے نے اپنے یومِ پیدائش پر اس کیک کو کاٹا، اور اس کیک کو کاٹے جانے کے انداز سے ان کا اسٹینڈ اورنگ زیب کے تعلق سے سبھی کے سامنے آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ٹھاکرے نے اپنے کارکنان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اورنگ زیب کی تصویر بنے کیک کو اس مقام پر کاٹا جہاں پر اورنگ زیب کی گردن تھی۔ یعنی انھوں نے ظاہر کر دیا کہ وہ اورنگ زیب سے کس قدر نفرت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی کیک میں لاؤڈاسپیکر پر کراس کا نشان بنا ہوا بھی دکھائی دے رہا۔ یہ راج ٹھاکرے کے ذریعہ مسجدوں میں لاؤڈاسپیکر لگائے جانے کے خلاف چلائی گئی مہم کی یاد دلا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کو لے کر تنازعہ چل رہا ہے۔ کچھ علاقوں میں تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ دراصل سڑک پر اورنگ زیب کی تصویر لہرانے اور واٹس ایپ پر اورنگ زیب کی تعریف میں اسٹیٹس لگانے سے ہندوتوا نظریہ رکھنے والے لوگ بہت ناراض ہیں۔ راج ٹھاکرے نے بھی اورنگ زیب کے تئیں اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج اور سنبھاجی مہاراج کے لیے اورنگ زیب دشمن نمبر 1 ہے، اس لیے وہ بھی اورنگ زیب سے شدید نفرت کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا