English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل واطراف میں دو ہزار نو خاندانوں میں فطرہ کی تقسیم ، جائزہ نشست میں مولانا محمد الیاس ندوی نے پیش کی تفصیلی رپورٹ

share with us
bhatkal, fitra commitee,

بھٹکل: 17؍اپریل2024 (فکروخبر/پریس ریلیز) مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل (کرناٹک) کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال الحمدللہ تقریباً ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی ،مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل کے کنوینر مولانا محمد الیاس صاحب ندوی بھٹکلی نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی ،اس سلسلہ میں بیرون بھٹکل کی بیرونی مسلم جماعتوں وغیرہ سے امسال بڑی مقدار میںچاول موصول ہوا ، شیرورسے بشمول بھٹکل ،ہوناور اور کمٹہ تک کے دو ہزارنو (2009) خاندانوں میں اس دوران چاول تقسیم کیا گیا،اوسطاً ہر خاندان کو50کلو اور زیادہ سے زیادہ بعض نادار اور معذور بڑے خاندانوں کو ایک کوئنٹل تک چا ول دیا گیا ،اس سال تیسری دفعہ بھٹکل وآس پاس کے تمام حلقوں میں باسمتی چاول بھی تمام خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، تقسیم فطرہ کے دائرے کو وسعت دیتے ہوئے شرواتی بیلٹ پر واقع گیر سوپا ، ہیرانگڈی ، سرلگی وہوناور وغیرہ کے اطراف کے علاقوں کو بھی گذشتہ دو سال سے اس میں شامل کیا گیا تھا، امسال اس میں منکی ناخدا محلہ کو بھی شامل کیا گیا ۔

 حسب سابق امسال بھی تمام حلقوں میں از سر نو سروے کیا گیا اور اس سلسلہ میں رمضان المبارک میں فطرہ کمیٹی کی دو مشاورتی نشستیں منعقد ہوئیں ،بھٹکل میں اجتماعی طور پر فطرہ کی تقسیم کا یہ مستحسن کام الحمدللہ گذشتہ 39سالوں سے جاری ہے اور الحمدللہ اس میں ہر سال ترقی ہورہی ہے،اس سلسلہ میں خلیج میں مقیم بھٹکل جماعتوں اور مختلف محلوں واسپورٹس سینٹر وں کے نوجوانوں کے تعاون اور مقامی علماء ونوجوان کی خصوصی دلچسپی کوفراموش نہیں کیا جاسکتا،اس سال جمع وتقسیم فطرہ کا جائزہ لینے او ر اس کام کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلہ میں فطرہ کمیٹی کے ممبران کی عیدملن نشست مع ظہرانہ آزاد نگر فرینڈس ایسو سی ایشن(انفا) کے زیر اہتمام بروز بدھ بعد نماز ظہر منعقد ہوئی جس میں خلیجی ممالک میں مقیم بھٹکل مسلم جماعتوں کے ذمہ داران کے علاوہ بھٹکل میں قائم مرکزی تعلیمی وسماجی اداروں جماعتوں ،تنظیم ،انجمن اور جامعہ کے عہدہ داران ،عمائدین اور شہر کے علماء بھی موجود تھے، جلسہ کی نظامت جناب سید پرویز صاحب نائب کنوینر مرکزی فطرہ کمیٹی نے کی اور صدارت جماعت المسلمین کے صدر جناب شاہ بندری محمد شفیع صاحب نے کی ،کنوینر مولانا محمد الیاس صاحب ندوی نے اس سال کی فطرہ کمیٹی کی مکمل رپورٹ پیش کی ،مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی (مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل )، جناب عتیق الرحمن صاحب منیری (سکریٹری جنرل بھٹکل مسلم خلیج کونسل ونائب صدر مجلس اصلاح وتنظیم)، جنرل سکریٹری مجلس اصلاح وتنظیم مولانااعبدالرقیب صاحب ایم جے ندوی ، جدہ جماعت کے صدر جناب قمر سعدا صاحب ،بھٹکل مسلم جماعت دبی کے نائب صدر جناب عمران خطیب صاحب اور مولانا یونس صاحب برماور ندوی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ممبران کی ہمت افزائی فرمائی اور اس سلسلہ میں کام کی توسیع و استحکام کے سلسلہ میں اپنے مفید مشوروں وتجاویز سے نوازا،مولانا محمد انصار صاحب خطیب ندوی( نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل ) کی دعاپر نشست کا اختتام ہوا۔

اسٹیج پر نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا مفتی عبدالنور ندوی ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر جناب عزیز الرحمن ندوی  ، مولانا انیس مدنی اور دیگر موجود تھے۔

       رپورٹ:  محمد مستقیم محتشم ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا