English   /   Kannada   /   Nawayathi

اماراتی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی !

share with us

30/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اماراتی محکمہ موسمیات نے بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی متحدہ عرب امارات کے موسم پر اثر انداز ہوسکتی ہیں، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے قبل بھی بارشوں کا شدید اسپیل آچکا ہے جس کے باعث بیشتر علاقوں کیلئے ریڈالرٹ جاری کردیا گیا تھا۔

شدید موسمی حالات کے پیش نظر دبئی ایئرپورٹ آنیوالی پروازوں کا شیڈول بھی عارضی طور پر تبدیل کیا گیا تھا، مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے قبل فلائٹ شیڈول دیکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا