English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں انتخابی جلسہ سے ویرپا موئیلی کا خطاب ، ناسمجھ وزیر اعظم عوامی مسائل پر نہیں بول رہے ہیں

share with us

بھٹکل 30؍اپریل 2024(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک ویپا موئیلی نے وزیر مودی کو مہنگائی ، بے روزگاری کے بارے میں کسی بھی طرح کی معلومات نہیں ہے اور وہ ایک ناسمجھ وزیر اعظم ہیں۔

مودی کی ان دس سالہ دورِ حکومت نے غربت میں اضافہ ہوا ہے ، وہ تو میک اپ کے عادی شخص ہیں۔ میک اپ کرکے عوام کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں۔

وزیر انچار ضلع اترکنڑا منکال وئیدیا نے کہا کہ  بی جے پی صرف جھوٹ  کے سہارے الیکشن  میں جیت درج کر آرہی ہے۔ گیس کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ، عوام کو فائدہ پہنچانے والی اسکیموں پر بات کرنے کے بجائے وہ دوسروں کی موت سیاست کرنا جانتی ہے۔ روزگار کی فکر نہیں ہیں۔ کب تک یہ لوک جھوٹ کے سہارے انتخابات جیت کر آئیں گی۔ ، اس الیکشن میں جھوٹ کا خاتمہ ہونا چاہیے اور انہیں سبق سکھانا چاہیے۔  

کرناٹک کے سابق وزیرآر وی دیش پانڈے نے  کہا کہ  وزیراعظم نریندر مودی  کی سرسی آمد پر کہا کہ وہ آئے اور چلے گیے ، سالوں سے اہم شاہراہ کا کام چل رہا ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ عوام کو جھوٹی گیارنٹیاں دے کر کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا