English   /   Kannada   /   Nawayathi

لائف گارڈ نے کوششوں کے بعد بارہ سالہ لڑکے ڈوبنے سے بچالیا

share with us

اڈپی 30 اپریل 2024: یہاں کے ملپے ساحل سمندر پر لائف گارڈ کو اس وقت کوشش کرنی پڑی جب سمندر میں تیراکی کررہا بارہ سالہ لڑکا ڈوبنے سے بال بال بچ گیا۔ لڑکے کا تعلق چکبالاپور سے بتایا جارہا ہے۔ 

ڈیوٹی پر موجود لائف گارڈز نے شریاس کو ڈوبتے اور مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے جیٹ سکی گاڑی نکالی اور جائے حادثہ پر پہنچ کر لڑکے کو اس پر سوار کرلیا۔ 

اس لڑکے کو بعد میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج  کیا گیا اور چند گھنٹوں میں اسے فارغ کر دیا گیا۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ خاندان اپنے آبائی شہر کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔

لائف گارڈز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے انتباہی سائن بورڈز لگانے کے باوجود سیاح سمندر میں تیراکی کرنے اتر جاتے ہیں اوروہ اس کے انجام سے بے خبر ہوتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا