English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا مذموم عزم کا کیا اظہار

share with us

تل ابیب: 30/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا مذموم عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر پہنچنے کی صورت میں بھی جنوبی ضلع رفح پر حملہ کرے گا۔

وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے کہا ’’یہ خیال کہ ہم جنگ کو اس کے تمام مقاصد حاصل کرنے سے پہلے روک دیں گے، سوال سے باہر ہے۔‘‘

صہیونی وزیر اعظم نے کہا ’’ہم رفح میں داخل ہوں گے اور معاہدہ ہو یا معاہدے کے بغیر ہم وہاں حماس بٹالین کو ختم کر دیں گے، مکمل فتح حاصل کرنے کے لیے۔‘‘

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کئی مہینوں سے اسرائیل کے اہم اتحادی امریکا کی طرف سے عوامی دباؤ کے باوجود رفح پر حملہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی امداد کے اداروں نے بار ہا خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا کیوں کہ وہاں دس لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی پناہ گزین مقیم ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا