English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون یو ٹیوبر گرفتار

share with us

ریاض: 13/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر خاتون یو ٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے سمعی و بصری ابلاغ کے ادارے نے خاتون یو ٹیوبر کو امر بالمعروف و نہی عن المنکر ادارے کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا۔خاتون یوٹیوبر کا کیس پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون یوٹیوبر نے نے ادارہ امر بالمعروف کیخلاف گمراہ کن معلومات پھیلائیں جس پر عوامی ردعمل آیا اور معاشرے کے اقدار اور اصولوں پر بھی سوال اٹھا۔ خاتون نے جو کیا وہ سوشل میڈیا سے متعلق طے شدہ لائحہ عمل کی خلاف ورزی ہے۔

خاتون یوٹیوبر کو طلب کرکے ان کا بیان لیا گیا تھا اور سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر انہیں قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا