English   /   Kannada   /   Nawayathi

3سال بعد سعودیہ نے کورونا ٹیسٹ اور مریضوں کے اعداد و شمار کا اجراء بند کردیا!

share with us

 

ریاض :09/مئی/2023(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کا سراغ لگانے والے ٹیسٹ بند کردیئے، اس حوالے سے بنائی گئی خصوصی ویب سائٹ اب صرف علامات کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے ہدایات اور رہنما خطوط پوسٹ کرے گی۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے اپنی آفیشل ویب سائٹ ڈیش بورڈ پر کورونا وائرس کے انفیکشن کا سراغ لگانا اور گننا بند کر دیا ہے، یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے جس میں بین الاقوامی تشویش کی کورونا پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کیا گیا، حالاں کہ یہ بیماری اب بھی عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پوری وبائی بیماری کے دوران وزارت صحت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنی فعال اور غیر معمولی کوششوں کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی، ان اقدامات میں تمام شہریوں اور تارکین وطن کو مفت علاج کی فراہمی، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنا اور ضروری طبی وسائل کی فوری فراہمی شامل ہے۔

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAIA) نے سعودی کوویڈ انڈیکس جیسے الیکٹرانک اقدامات اور خدمات شروع کرکے بحران پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا، وزارت صحت کے تعاون سے تیار کردہ انڈیکس نے وائرس کے پھیلاؤ کو ٹریک کرنے اور اس کا اندازہ لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور جدید شماریاتی تجزیوں کا استعمال کیا، جس سے مملکت میں پہلے کیس کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔

اس دوران توکلنا ایپلی کیشن کورونا کے خلاف جنگ میں ایک اور اہم ذریعہ تھا، جس سے صارفین کو ویکسی نیشن کی حیثیت کی تصدیق کرنے اور انفیکشن کی شرح کی نگرانی کرنے کے قابل بنایا گیا، ایپ نے 97 ملین تصدیق اور 400 ملین یومیہ لین دین کیے، جو 40 سرکاری اداروں میں 31 ملین صارفین کی خدمت کر رہے ہیں، اس نے 3 لاکھ 09 ہزار شرکاء کے ساتھ 39 ہزار ریموٹ میٹنگز کی سہولت بھی فراہم کی ہے اور 22 زبانوں کو سپورٹ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا