English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایکواڈور کیجیل میں دو گروپوں میں خونریز تصادم ،ہر طرف لاشیں ہی لاشیں

share with us

 

 

کوائیٹو: 14نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)ایکواڈور کی جیل میں ایک بار پر شدید ہنگامے پھوٹ پڑے، پرتشدد فساد کے دوران اڑسٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے انتہائی بدنام جیلوں میں سے ایک میں ساحلی شہر گوایاکوئل کی جیل میں پرتشدد فساد کے دوران کم از کم 68 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ مخالف گروہوں سے تعلق رکھنے والے مسلح قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں دونوں گروہوں کے لوگوں نے بندوقیں، چاقو اور دھماکہ خیز مادے استعمال کیے جس کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی۔

ایکواڈور کے جیلوں کا نظام انتہائی خراب ہے، وہ تصادم کی وجہ سے جنگ کا میدان بن چکے ہیں، منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے منسلک گروہوں سے وابستہ قیدیوں کے درمیان تصادم معمول کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسطی امریکی ریاست میں جیلوں میں ہلاکت خیز تصادم کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے، رواں برس ستمبر میں بھی جیل ہنگاموں میں ایک سو انیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری بڑی وجہ ایکواڈور کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور ضرورت سے کم اہلکاروں کی تعیناتی ہے جس کی وجہ سے پیش آنے والے تصادم کے واقعات کے سلسلے کی یہ تازہ ترین کڑی ہے۔

واضح رہے کہ ایکواڈور کی جیلوں میں تصادم اور فسادات کے واقعات کے مدنظر صدر گوئلرمو لاسو نے جولائی میں جیلوں کے نظام میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا