English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان: الجزیرہ کا بیورو چیف گرفتار اور پانچ مظاہرین ہلاک

share with us

 

14نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک سوڈان کی فوجی حکومت نے قطر میں قائم عربی زبان کے ٹیلی وژن چینل الجزیرہ کے مقامی بیورو چیف المسیلمی الکبلاشی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس ٹی وی چینل نے یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے خرطوم میں بیورو چیف کے گھر پر چھاپہ بھی مارا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی جب فوجی حکومت نے ہفتہ تیرہ نومبر کو سویلین مظاہرین پر گولیاں چلا کر کم از کم پانچ افراد کو ہلاک اور کئی دوسروں کو زخمی کر دیا تھا۔ گولياں ان جمہوریت نواز عام شہریوں پر چلائی گئیں جو اکتوبر میں سویلین حکومت ختم کرنے والی فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے میں شریک تھے۔ یہ ہلاکتیں خرطوم کے جڑواں شہر ام درمان میں ہوئیں۔ اِن میں چار کو گولیاں لگی تھیں اور ایک کو آنسو گیس کا شیل لگا تھا۔

 

DW News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا