English   /   Kannada   /   Nawayathi

‏یورپی یونین کو گیس کی ترسیل بند کر دیں گے‏:یلاروس

share with us

 

 

13نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)بیلاروس نے یورپی یونین کو مزید پابندیاں لگانے پر خبردار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اعلان کیا ہے کہ اگر یورپی یونین ‏نے پابندیاں عائد کیں تو یورپ کو گیس کی ترسیل روک دیں گے۔

صدر کی جانب سے یہ اعلان حکومتی اراکین کے ساتھ اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے دوٹوک کہا ‏کہ وہ سرد موسم میں یورپ کے لیے گیس منقطع کر دیں گے۔

صدر الیگزینڈر نے کہا کہ ہم یورپ کو سرد موسم میں (گیس فراہمی) کے ذریعے گرم رکھنے کی سہولت دیتے ہیں ‏اور وہ بدلے میں سرحدیں بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم یورپ کو قدرتی گیس کی فراہمی روک دیں تو ان کا کیا ہوگا؟ اس لیے یورپی رہنماؤں کو ‏بیلاروس پر پابندیاں عائد کرنے اور بیانات دینے سے قبل سوچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بیلاروس یورپ کو گیس کی ترسیل (بین الاقوامی یمل – یورپ گیس پائپ لائن) کے ذریعے کرتا ہے۔

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا