English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا میں موسلادھار بارش ، 16 افراد ہلاک

share with us

 

کولمبو: 10نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) سری لنکا میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کئی علاقوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم اور بجلی معطل ہوگئی۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا جاری ہے جو سیلابی ریلے میں بہہ کر درختوں میں پھنس گئی تھیں۔

بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 5 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جنھیں ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے تاہم کیمپوں میں پانی اور ادویہ کی کمی کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری رہے گا۔ میونسپل اداروں اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا