English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدر اردوان کو امریکی صدر کا ‏ملٹری سیلوٹ کی ویڈیو ہوئی مقبول

share with us

31اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)اٹلی کے دارالحکومت روم میں جی 20 اجلاس کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان کو امریکی صدر جوبائیڈن نے ‏ملٹری سیلوٹ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے۔

رسمی فوٹوشوٹ کے لیے اجلاس میں شریک سربراہان جمع ہو رہے تھے کہ اس دوران امریکی صدر نے طیب اردوان ‏کو دیکھ کر ملٹری انداز میں سیلوٹ کیا۔

ترک صدر نے سیلوٹ کے جواب میں دل پر ہاتھ رکھا، جوبائیڈن نے مصافحہ کے بعد افریقی رہنما کو صدر ایردوان ‏کے حوالے سے تعریفی کلمات کہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ملنے کے لیے آئے۔ اقوام متحدہ ‏کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ثالثی کی اور مودی کے ساتھ ملاقات کے لیے آئے۔ صدر ایردوان اہل کشمیر ‏اور پاکستان کے پرزور حامی ہیں، اور اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق میں مسلسل تقاریر کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا