English   /   Kannada   /   Nawayathi

پھل کی شکل کے بم سے 2 بچے ہلاک!

share with us

کمپالا: 31اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک یوگنڈا کے ایک گاؤں میں پھل کی شکل کے بم سے 2 بچے کھیل رہے تھے جس کے دوران دھماکا گیا اور دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے گاؤں سیگالے میں دو بچوں کو ایک پھل کی شکل کا بم دیا گیا جس سے بچے فٹبال کھیل رہے تھے اور اس دوران کھلونا زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک 14 سالہ لڑکا اور ایک معذور بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں ایک ہفتے میں تین دھماکے ہوچکے ہیں گزشتہ پیر بس میں دھماکے سے 2 افراد جب کہ ہفتے کے روز ریسٹورینٹ میں دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کہ ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا