English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب: شاہ فہد پل پر جدید ٹول ٹیکس سسٹم نصب

share with us

ریاض:14 جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے شاہ فہد پل پر ڈیجیٹل ٹول ٹیکس پیمنٹ سسٹم نصب کر دیا گیا، پل پر سے مسافروں کی آمد و رفت بند ہے تاہم سامان بردار ٹرکوں کی آمد جاری ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کو بحرین سے جوڑنے والے شاہ فہد پل پر نیا گیٹ اور ڈیجیٹل ٹول ٹیکس پیمنٹ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

شاہ فہد پل کی انتظامیہ نے ٹویٹر پر منصوبے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پرانے انٹری پوائنٹ کو اتارا گیا اور بعد ازاں اس کی جگہ دوسرا جدید انٹری پوائنٹ تعمیر کیا گیا۔

پل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے انٹری پوائنٹ کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ خود کار نظام کو نصب کرتے ہوئے ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

گزشتہ مارچ میں جب کرونا وائرس کی وبا پھیلنی شروع ہوئی تو وزارت داخلہ نے بحرین جانے والے پل کو عارضی طور پر بند کرکے مسافروں کی آمد و رفت کو بھی روک دیا تھا۔

کنگ فہد پل سے مسافروں کی آمد و رفت تاحال بند ہے البتہ سامان بردار ٹرک بحرین سے مملکت اور یہاں سے بحرین آ جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا