English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمان میں پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل

share with us

مسقط11 جون2020(فکروخبر/ذرائع) خلیجی ریاست عمان میں تمام ایئرپورٹس کو پروازوں کے لیے کھولنے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد امکان ہے کہ مستقبل قریب میں ان ایئر پورٹس کو مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ عمان کابینہ کی آج ہونے والی والی پریس کانفرنس میں مملکت میں کورونا سے متعلق صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت نے بتایا کہ دُقم کو 13 جون سے لے کر 3 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں کورونا مریضوں کے لیے 147 بیڈ موجود ہیں، جن کی گنتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر سیف الابری نے انکشاف کیا کہ 232 عمانی ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

تاہم عمان میں مقیم افراد میں کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

ریاست میں کورونا سے متعلق احکامات نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ایوی ایشن اور ایئرپورٹس سے متعلق تمام پروٹوکولز اور مطلوبہ معیار مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مملکت میں کورونا کے 1,067 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ظوفر میں بھی سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جس کے بعد کسی کو اس علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، جب تک کورونا کیسز میں کمی نہیں ہو جاتی، ظوفر میں عائد پابندیاں جاری رہیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں کے کہا کہ اب تک کورونا کی کوئی کامیاب دوا سامنے نہیں آ سکی۔ وزیر سیاحت نے بتایا کہ یکم مارچ سے 31 اگست 2020ء کے دوران جاری کیے گئے سیاحتی ویزوں کی مُدت میں مارچ 2021 تک توسیع کی جار ہی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ امارات کے ساتھ سرحدیں کھولنے کے لیے بھی تیاریاں ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ایک جامع پلان تشکیل دیا جار ہا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا