English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں 2 افراد نے رشوت دے کر اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ تبدیل کروا لی

share with us

ریاض10 جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی مملکت میں عام طور پر سرکاری اداروں اور محکموں میں رشوت اور بے ایمانی کے معاملات کم ہی سامنے آتے ہیں، کیونکہ وہاں پر اس نوعیت کے جرائم پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔ تاہم ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں دو غیر ملکیوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر لیب کے اہلکار کو رشوت دے کر اسے نیگیٹو میں تبدیل کروا لیا۔
اُردو نیوز کے مطابق نجران ریجن میں پولیس نے کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ میں جعل سازی کروانے والے 2 یمنیوں اور جعل سازی کے مرتکب سعودی کوگرفتار کرلیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نجران ریجن کے پولیس ترجمان میجر عبداللہ العشوی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریجن میں 2 یمنی جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو تھا انہوں نے رشوت دیکر اپنا ٹیسٹ نیگیٹو کروالیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ انہوں نے ایک سعودی کے ساتھ مل کر نیگیٹو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ تیار کرائی تھی جس کے عوض انہوں نے رشوت بھی دی تھی۔پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں جعلی رپورٹ بنانے میں معاونت کرنے سعودی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں یمنیوں اور جعلی رپورٹ بنانے میں ملوث سعودی کے خلاف جعل سازی کا کیس دائر کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کو پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کیاجائے گا جہاں سے ان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا