English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

share with us

طائف08 جون2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد دُنیا سے چل بسے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ حادثہ طائف میں حوضون روڈ پر صبح 3 بجے پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار اپنے سے آگے جاتے ٹرک میں جا گُھسی۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے میں اندر تک دھنسنے کے باعث پُوری طرح پچک گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ کافی تگ و دو کے بعد ٹرک میں دھنسی ہوئی گاڑی کو باہر نکالا گیا۔ تاہم امدادی عملے کو اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کار میں سوار 7 افراد کے موقع پر ہی جاں بحق ہونے کا پتا چلا۔ گاڑی میں صرف ایک بچہ زندہ بچ پایا تھا، جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔


ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے کو حادثے کے دوران دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

زخمی بچ کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم تشویش ناک حالت کے باعث اس کی ایک روز بعد موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے مطابق اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم عام طور پر پیچھے سے ٹکر مارنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور ہی حادثے کے ذمے دار ہوتے ہیں جو گاڑی کی رفتار پر قابو نہیں رکھ پاتے، یا آگے جانے والی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ نہیں رکھتے۔ کئی بار ڈرائیورز کی توجہ نہ ہونے، اچانک بریک لگانے اور خراب موسم میں محتاط ڈرائیونگ نہ کرنا بھی حادثے کی وجہ بن جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی مملکت میں ایک پاکستانی ڈرائیور ایک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیاتھا۔سعودی شہری دفاع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ عسیر ریجن کی سراہ عبیدہ کمشنری میں واقع شہری دفاع کے محکمے کو اطلاع مِلی کہ ہائی وے پر ایک آئل ٹینکر اُلٹ گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس میں آگ بھڑک اُٹھی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز کی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔
جائے حادثہ پر اُلٹے ہوئے آئل ٹینکر سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے۔ جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ٹینکر اُلٹنے سے اس میں موجود ڈیزل میں فوری طور پرآگ لگ گئی جبکہ ٹینکر کے پاکستانی ڈرائیورکوابتدائی طبی امدادمیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔فائر فائٹرز نے آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ آج سے چند ماہ پہلے سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے سب کے دل جیت لیے تھے۔
یہ پاکستانی ایک واٹر ٹینکر کمپنی کا ملازم تھا، جو ا یک دن اپنی ڈیوٹی پر تھا جب اس نے سڑک پر ایک کار کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا۔ اس گاڑی میں چند لوگ بھی سوار تھے۔ پاکستانی ڈرائیور نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سعودی فیملی کوگاڑی سے باہر بھی نکالا اور پھر اپنے واٹر ٹینکر میں موجود پانی کی مدد سے گاڑی میں لگی آگ کو بھی بُجھا دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا