English   /   Kannada   /   Nawayathi

غرب اردن پر اسرائیلی تسلط سے خون کی ندیاں بہہ جائیں گی:حماس

share with us

(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری اور مسجد اقصیٰ کے مذہبی تقدس کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں فلسطین میں ایک وسیع تحریک انتفاضہ شروع ہوگی جس میں خون کی ندیاں بہہ سکتی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ القدس امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کے الحاق سے فلسطین کے تمام علاقوں میں ایک وسیع اور خوفناک تحریک انتفاضہ شروع ہوسکتی ہے جس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی دشمن پرعاید ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور پورا فلسطین اسلام اور عرب تشخص کا حامل ہے اور اس کے اس تاریخی، آئینی اور دینی تشخص کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حماس نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم، عرب اور مسلمان ممالک کے پارلیمانی اداروں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ غرب اردن، وادی اردن ار دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

فلسطین میں النکسہ کے 53 سال پورے ہونے کی مناسبت  سے جاری ایک بیان میں حماس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا مل کر فلسطین پرصہیونی ریاست کا قبضہ وسیع کرنا چاہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا