English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ روس سے حاصل کردہ وینٹی لیٹر واپس کر رہا ہے

share with us

واشنگٹن:13 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں روس کی طرف سے بھیجے گئے وینٹی لیٹر واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ وفاقی ہنگامی حالات انتظامیہ ایجنسی FEMA کی ترجمان جینٹ مونٹیسی نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے امریکہ کو بھیجی گئی طبّی امداد میں شامل وینٹی لیٹروں کا ماڈل وہی ہے جو روس میں آگ سے متاثرہ ہسپتال میں زیر استعمال وینٹی لیٹروں کا ہے لہٰذا امریکہ ان آلات کی روس کو واپسی کی تیاریاں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روس وفاقی ہیلتھ مانیٹرنگ سروس  نے، سینٹ پیٹرز برگ  کے دو ہسپتالوں میں لگنے والے اور کُل 6 مریضوں کی ہلاکت کا سبب بننے والی آگ کے بعد، صحت کے اداروں میں زیرِ استعمال وینٹی لیٹروں کے کوالٹی کنٹرول کی تیاریوں میں ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا