English   /   Kannada   /   Nawayathi

برٹش ایئرویز نے جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

share with us

مانچسٹر:13 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) برطانوی ایئرلائن نے فضائی آپریشن کے آغاز میں تاخیر پر غور کرتے ہوئے جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویز نے جولائی سے فضائی آپریشن دوبارہ سے بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد فضائی آپریشن کے تعطل کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ نئے قوانین کے مطابق برطانیہ آنے والے تمام مسافروں کو چودہ روز قرنطینہ میں رہنے پڑے گا، برطانوی شہریوں اور سیاحوں پر نئی پالیسی کا اطلاق ہوگا۔

برٹش ایئر ویز کمپنی کے مالک کی جانب سے مذکورہ پالیسی بنانے پر وزیر اعظم بورس جانس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، ویلی ویلش نے کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب میں کچھ بھی مثبت نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرلائن انڈسٹری پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہیں اور ایسے قوانین مذید مشکلات پیدا کریں گے، ہم تمام حفاطتی تدابیر کے ساتھ جولائی میں پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

برٹش ایئرویز کی مالک کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے برطانیہ آنے مسافروں کی تعداد ناں ہونے کے برابر ہو گی، اس بحران سے بڑی ایئرلائنز کا نکلنا بھی مشکل نظر آ رہا ہے۔

ویلی ویلش کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز پہلے ہی بارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر چکی ہے، ہم برٹش ایئرویز کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث برٹش ایئر ویز بھی شدید مالی بحران سے دو چار ہے جس کے باعث کمپنی نے اپنے 36 ہزار ملازمین کو عارضی طور پر گھر بھیج چکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا