English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی نوجوان کی گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے جرمنی میں غیرقانونی داخلے کی کوشش

share with us

واشنگزٹن:13 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع)بیس سالہ امریکی نوجوان خاکروب کے بھیس میں سکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے امریکا اور جرمنی کے مابین فلائٹس تو جاری ہیں لیکن امریکی شہریوں کی آمد پر پابندی عائد ہے۔ ان پروازوں کے ذریعے صرف جرمن شہری واپس آ سکتے ہیں یا پھر ایسے امریکیوں کو بھی جرمنی آنے دیا جاتا ہے جن کے اہل خانہ جرمنی میں مقیم ہیں۔

امریکی نوجوان بھی اس بات سے واقف تھا۔ لیکن جرمنی میں موجود اپنی گرل فرینڈ سے ملنے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس نے غیر قانونی طور پر جرمنی پہنچنے کا منصوبہ بنا لیا۔

امریکا سے ہوائی جہاز پر سوار ہو کر وہ فرینکفرٹ تک تو پہنچ گیا لیکن اس سے اگلا مرحلہ طے کرنا مشکل تھا۔ نوجوان نے سکیورٹی عملے کو چکمہ دینے کے لیے بھیس بدلنے کا فیصلہ کیا
اس نے ہوائی اڈے پر کام کرنے والے خاکروبوں کی طرح چمکدار جیکٹ پہنی، کوڑے کے تھیلے اٹھائے اور چیک پوائنٹ کی جانب روانہ ہو گیا۔

لیکن نوجوان کی بدقسمتی یہ رہی کہ ہوائی اڈے کی ایک خاتون اہلکار اس پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ خاتون نے دیکھا کہ نوجوان نے دیگر ملازمین کی طرح کپڑے تو پہن رکھے ہیں لیکن سکیورٹی بیج موجود نہیں ہے، شک گزرنے پر اس نے پولیس کو مطلع کر دیا۔

پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو امریکی شہری نے اپنے منصوبے کی تفصیلات اور وجوہات بیان کر دیں۔

در اصل اسے معلوم ہو چکا تھا کہ قانونی راستوں سے اس کے لیے جرمنی میں اپنی گرل فرینڈ سے ملنا ناممکن ہے۔ اس لیے اس نے غیر قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جرمن پولیس نے بتایا کہ خاکروب کا بھیس بدل کر ایئرپورٹ سے نکلنے کی اس نوجوان کی کوشش کامیاب بھی ہو جاتی تب بھی وہ صرف ٹرانزٹ ایریا تک ہی پہنچ پاتا۔ ہوائی اڈے سے نکلنے کے لیے امیگریشن چیک پوائنٹ سے گزر کر ہی نکلا جا سکتا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا