English   /   Kannada   /   Nawayathi

133سالہ معمر خاتون کورونا نے کورونا کو شکست دے دی

share with us

میڈرڈ:12 مئی 2020(فکروخبر/ذرائع) اسپین میں کروناوائرس کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون سامنے آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریہ برانیاس کرونا سے صحت یاب ہونے والی دنیا کی سب سے معمر خاتون ہے، جس کی عمر 133 سال ہے، اس سے قبل بھی متعدد ضعیف شہری وبا کو شکست دے چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماریہ ہسپانوی شہر اولوٹ کی رہائشی ہے جنہوں نے مہلک وائرس کو ہرا کر دنیا میں سب سے معمر صحت مریض ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، وہ 4 مارچ 1907 میں امریکا میں پیدا ہوئی۔

بعد ازاں حالات کے پیش نظر وہ ہجرت کرکے اسپین پہنچی۔ ماریہ نے 1918 اور 1919 کے درمیان اسپین میں فلو وبا کا دور بھی دیکھا جس میں لگ بھگ 50 ملین افراد مارے گئے تھے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار ضعیف شہریوں کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں لیکن مذکورہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

113 سالہ خاتون مارچ میں کروناوائرس کا شکار ہوئی بعد ازاں انہیں گھر میں قرنطینہ کردیا گیا تھا، ماریہ نے حوصلے سے وبا کا مقابلہ کیا اور بلآخر ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا