English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے چینی صحافیوں کی ویزے کی مدت محدود کر دی

share with us

واشنگٹن:11 مئی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)امریکہ انتظامیہ چینی صحافیوں کو دئیے جانے والے ویزوں کی مدت کو 90 دن تک محدود کر رہی ہے۔

امریکہ کی وزارت برائے داخلہ سلامتی نے چینی صحافیوں کو دئیے جانے والے ویزوں کی مہلت 90 دن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ سوموار کے دن سے نافذ العمل ہو گا۔

فیصلے کی رُو سے صورتحال کے پیش نظر ویزے کی مدت میں رد و بدل کیا جا سکے گا۔

اس نئے اطلاق سے ہانگ کانگ یا مکاو کے صحافی متاثر نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کے فیصلے کی رُو سے صحافی اپنے کام کی فرم کو تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایک ہی ویزے کو 5 سال تک استعمال کر سکتے تھے۔

چین حکومت نے 19 فروری کو دارالحکومت بیجنگ میں وال اسٹریٹ جنرل کے 3 رپورٹروں کے پریس کارڈ منسوخ کر دئیے تھے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

پومپیو نے 2 مارچ کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ شین خوا خبر رساں ایجنسی سمیت 5 چینی میڈیا کارپوریشنوں نے امریکی رپورٹروں کی تعداد محدود کر دی ہے۔ امریکی حکومت نے آج سے امریکہ میں موجود چینی ذرائع ابلاغ کے رپورٹروں کی تعداد کو غیر معینہ مدت کے لئے محدود کر دیا ہے۔

اس کے جواب میں چین نے 17 مارچ کو جاری کردہ بیان میں ملک میں 3 امریکی ذرائع ابلاغ کے اداروں کے ملازمین امریکی شہریوں کے ورک پرمنٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا