English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات، چین کی امریکا کو وارننگ

share with us

بیجنگ:11 مئی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) چین نے امریکا کی جانب سے کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ چالیں چلنا بند کریں اورخود کو بچائیں، امریکا اپنی غلطیاں سدھارے ورنہ چین امریکا کیخلاف جوابی اقدامات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ژاؤ لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ جھوٹ،جھوٹ ہوتا ہے چاہے جتنی باربولا جائے اور امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ چالیں چلنا بند کریں اورخود کو بچائیں۔

ترجمان نے کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین مخالف اقدامات کے تحت امریکا نے چینی صحافیوں کے لئے ویزا قوانین سخت کردئیے، امریکا اپنی غلطیاں سدھارے ورنہ چین امریکا کیخلاف جوابی اقدامات کرے گا۔

یاد رہے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے الزام عائد کیا تھا کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیباٹری سے شروع ہوا، اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں۔

خیال رہے چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ چین دیگر ممالک میں حفاظتی لباس، ماسک، دستانے اور طبی آلات فراہم کررہا ہے، عالمی ادارہ صحت اور بیشتر ممالک کے ماہرین کہہ چکے کرونا وائرس لیب میں تیار نہیں ہوا، سازشی نظریات چینی اور امریکی سائنسدانوں میں تعاون میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

ترجمان نے الزام تراشی کے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکا کو اب جان لینا ہوگا اس کا دشمن کروناوائرس ہے چین نہیں، ہمیں اس وقت صحت عامہ کے بہت بڑے بحران کا سامنا ہے، ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے ہم آہنگی سے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا