English   /   Kannada   /   Nawayathi

توہین مذہب: پاکستانی لیکچرار جنید حفیظ کو سزائے موت سنا دی گئی

share with us

پاکستان کی ایک عدالت نے مبینہ توہین مذہب کے الزام میں گزشتہ چھ برسوں سے زیر حراست لیکچرار جنید حفیظ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ مبینہ طور پر اسلام مخالف نظریات پھیلانے کے مرتکب ہوئے تھے۔

پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق جنید حفیظ کو ان کے خلاف مقدمے میں سزائے موت کا فیصلہ ایک عدالت نے آج ہفتہ اکیس دسمبر کو سنایا۔ گزشتہ تقریباﹰ چھ برسوں سے جیل میں بند جنید حفیظ کو زیادہ تر اس لیے ایک علیحدہ کمرے میں رکھا گیا تھا کہ دیگر قیدیوں کے ساتھ رکھے جانے کی صورت میں ان پر جیل کے اندر ہی قاتلانہ حملہ بھی کیا جا سکتا تھا۔

 اس کے علاوعہ سکیورٹی خدشات کی بناء پر ان کے خلاف آج ہفتے کے مقدمے کی سماعت بھی اسی جیل میں کی گئی، جہاں وہ قید ہیں۔ جنید حفیظ کے وکیل دفاع شہباز گورمانی کے مطابق ان کے مؤکل کو سزا سنانا ایک غلط فیصلہ ہے، جس کے خلاف وہ اپیل کریں گے۔

2013ء میں گرفتاری

جنید حفیظ کا تعلق صوبہ پنجاب ہی کے ایک شہر راجن پور سے ہے اور وہ انگریزی زبان و ادب کے ایک لیکچرار ہیں۔ وہ 2010ء میں ایک امریکی یونیورسٹی میں اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان گئے تھے۔ انہیں 2013ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ملتان کی ایک یونیورسٹی میں وزٹنگ لیکچرار کے طور پر پڑھاتے تھے۔

وکیل استغاثہ اطہر بخاری کے مطابق جنید حفیظ نے پاکستانی ماہرین تعلیم کے لیے ایک خصوصی پروگرام کے تحت تین سال امریکا میں گزارے تھے اور تفتیشی ماہرین کو اس لیکچرار کے لیپ ٹاپ سے دوران تفتیش مذہب مخالف مواد بھی ملا تھا۔ انہیں سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے علاوہ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا