English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں نور حلقہ کی جانب سے جاری آدھار کیمپ سے عوام کی ایک بڑی ضرورت ہورہی ہے پوری ، اب تک چھ سو کے قریب افراد نے اٹھایا ہے فائدہ

share with us

بھٹکل23؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز)  نور حلقہ کی جانب سے عید گاہ کے قریب انجن نور پرائمری میں جاری آدھار کارڈ کیمپ سے بلا تفریق مذہب وملت فائدہ اٹھارہے ہیں۔ اب سیکنڑوں افراد اس کیمپ سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ کیمپ نور حلقہ کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے جس میں نور اسپورٹس سینٹر، الایمان اسپورٹس سینٹر، سوپر اسٹار اسوسی ایشن، شاہین مخدوم اسپورٹس سینٹر ، الہلال اسوسی ایشن اور مون اسٹار اسپورٹس سینٹر شامل ہیں۔

19 مئی بروز اتوار سے جاری سے کیمپ سے فائدہ اٹھانےکے لیے صبح آٹھ بجے ٹوکن تقسیم کیے جاتے ہیں اور اس کے بعد نمبروارلوگ اپنے آدھار سے متعلق کام پورے اطمینان کے ساتھ مکمل کرلیتے ہیں۔ مذکورہ اسپورٹس سینٹران کے ذمہ دارن لوگوں کی رہنمائی کے لیے بھی ہر وقت موجود رہتے ہیں جس سے لوگوں کو بڑا اطمینان حاصل ہے اورمعلومات حاصل کرنے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ کے چکر کاٹنے نہیں پڑتے ہیں۔

کل جمعہ کو آدھار کارڈ کیمپ صرف نور حلقہ کے تمام چھ اسپورٹس سیٹروں سے جڑی عوام کے لیے کھلا رہے گا البتہ سنیچر کو دیگر لوگوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔  

 ذمہ داران کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق اب تک 584 درخواستیں قبول کی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ کیمپ مینگلور کے سیوا کیندرا کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا