English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ثانویہ میں اللجنة العربية  کا افتتاحی اجلاس

share with us

بھٹکل 23؍مئی 2024 (فکروخبر  / محمد اوصاف محتشم  (الحمدللہ آج شعبۂ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں طلبہ کی تنظیم  اللجنۃ العربیہ کا  افتتاحی اجلاس  منعقد ہوا۔  جلسے کا آغاز برادرم حافظ احمد آرمار متعلم چہارم عربی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد برادرم اکمل ساوڑا متعلم سوم عربی نے اپنی پر سوز آواز میں نعت رسول ﷺ پیش کی.

نعتیہ کلام کے بعد  استاد محترم  مولانا فیض احمد اکرمی ندوی نے عربی زبان میں طلب علم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے تعلیم کے میدان میں کامیابی کے لئے چند اہم نکات بیان کیے۔

ان کے بعد استاد مکرم  مولانا فواز منصوری ندوی نے اللجنة العربية كى اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالی.

مولانا کی تقریر کے بعد اللجنۃ العربیہ کا شاہکار ترانہ (جو بھٹکل کے مشہور و معروف شاعر ڈاکٹر محمد حسین فطرت کا نتیجۂ فکر ہے ) سوم عربی کے طلبہ محمد رائد بن راشد قاضی. عبد الہادی بن مولانا عرفان یس یم ندوی اور عمر دامدا نے دلکش انداز میں پیش کیا.

ترانہ کے بعد مولانا یاسین صاحب نائطے ندوي  نے اللجنة العربیة کے امسال نو منتخب ذمہ داروں کا اعلان کیا، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

- مشرف: مولانا عبد الرشید شہراز شاہ بندری صاحب ندوی

- نائب مشرف: مولانا یاسین نائیطے صاحب  ندوی

- جزل سکریٹری: محمد اوصاف بن محمد آفاق محتشم

- نائب سکریٹری: عبداللہ بن نورالأمین شیخ

-  محمد افہام بن محمد امتیاز محتشم

بزم ثقافت: مولانا احمد کبیر صاحب ندوی

 ذمہ دار طلبہ:

 عبدالنافع بن مختار حسین

 رشدین بن رحمت اللہ یس یم

احمد بن قمرالزماں آرمار

 نور الرحمن بن جلال الدین رومی رکن الدین

محمد عائد بن وسیم الرحمن رکن الدین

بزم خطابت:مولانا تفسیر صاحب ندوی

ذمہ دار طلبہ:

 عزان بن عبدالعظیم قاسمجی

محمد بن حسن سیف اللہ کاڑلی

سید حمّاد بن سید ہارون پیرزادے

محمد خبیب بن انور حسین چنا

بزم صحافت:

 مولانا فواز صاحب منصوری ندوی

ذمہ دار طلبہ:

زیاد بن محمد انیس کہروری

احمد حسین بن مولانا محمد جعفر فقیہ

محمد نفیر بن ابوبکر آرمار

عبدالرحمن بن فیاض احمد شہ بندری

بزم ریاضت: ماسٹر حسین صاحب

ذمہ دارطلبہ:

سید زین بن سید ناصر برماور

عبد الحمید ابن محمد اسلم علی اکبرا

محمد وافی عجائب بن محی الدین باشاہ

محمد حسین بن شکیل نائیطے

بزم دعوت و تربیت:

مولانا عتیق الرحمن خطیب صاحب ندوی

ذمہ دار طلبہ:

عبدالرافع بن عبدالعلیم خطیب

محمد ارقم بن محمد یحییٰ ملا

سنان ابن گوائی 

بزم نظم و ضبط: مولانا ابراہیم رکن الدین صاحب ندوی

ذمہ دار طلبہ:

محمد حبیب بن محمد حسین امجد خطیب

اشہد بن سید سجاد حسین پیرزادے

معن بن محمد احمد بائیدہ

مکتبہ ثانویہ:

مولانا فیض احمد اکر می صاحب ندوی، مولانا ابراہیم رکن الدین صاحب ندوی

ذمہ دار طلبہ:

نجم الثاقب بن احمد نعیم بیھاٹی

عبداللہ بن عفان رکن الدین

ایاز بن سید آصف پیرزادے

عبدالرحمن بن مولانا عبدالسمیع آرمار

محمد حسن بن محمد ہاشم رکن الدین

اس موقع پر ہم سب کے مربی، مشفق استاد جناب  مولانا انصار خطیب صاحب ندوی مدنی بطور مہمان خصوصی تشریف فرما تھے  مولانا نے اپنے پرمغز خطاب سے طلباء کو مستفید کیا اور اللجنۃ العربیہ کی افادیت کو بہترین مثالوں کے ذریعہ اجاگر کیا۔ مولانا کی  پرجوش وپرسوز  تقریر نے طلباء میں نیا جوش وولولہ پیدا کیا۔

اخیر میں صدر مدرس  شعبۂ ثانویہ مولانا عبدالسمیع آرمار صاحب ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں اس اجلاس کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کو مستقبل کی ذمہ داریوں کے لئے تیار رہنے کی تلقین کی۔ ان کے خطاب کے بعد جلسے کا بحسن وخوبی  اختتام ہوا۔

اجلاس کی نظامت کی ذمہ داری  درجہ چہارم کے طلبہ محمد اوصاف بن آفاق محتشم. محمد افہام بن امتیاز محتشم. نجم الثاقب  بن احمد نعیم بیہٹی نے بہتر انداز سے انجام دی.

               از

  محمد اوصاف محتشم

جنرل سکریٹری اللجنۃ العربیہ شعبۂ ثانویہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا