English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے اکثر علاقوں میں بجلی بحال ، تینگن گنڈی میں بجلی کا کھمبا گرنے سے رات بھر نہیں رہے گی بجلی

share with us

بھٹکل 23 مئی 2024(فکرو خبر نیوز) شہر بھر میں گزشتہ تین روز سے جاری بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔ رات قریب دس بجے شہر بھر میں بجلی بحال کردی گئی ۔ آج صبح ہیسکام کے افسران کی جانب سے یہ خبر دی گئی تھی کہ نیا ٹرانسفارمر بھٹکل پہنچ گیا ہے اور رات میں نصب کرنے کی جانکاری دی گئی تھی۔

تینگن گنڈی میں رات قریب پاونے نو بجلی کا کھمبا گرنے سے بجلی کے تار سڑک پر گرگیے ، یہ اچھا ہوا جس وقت کھمبا گرا اس وقت بجلی معطل تھی۔ تینگن گنڈی علاقے کے لائن مین نے اطلاع دی ہے کہ تینگن گنڈی میں رات بھربجلی نہیں رہے گی۔ کھمبا گرنے سے کچھ دیر کے لیے سڑک آمدورفت کے لیے بند کردی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا