English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی بی جے پی نے برقع پوش مسلم خواتین ووٹروں کی سختی سے جانچ کا کیا مطالبہ

share with us

نئی دہلی ،23 مئی لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچ مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔آئندہ 25 مئی کو چھٹے مرحلے کی پولنگ ہوگی ۔اس میں دہلی میں بھی ووٹنگ ہونی ہے۔بی جے پی دہلی میں ساتوں سیٹوں پر جیت درج کرنے کی پوری کوشش میں ہے۔لیکن حالات اس بار بی جے پی کے لئے آسان نہیں ہیں ۔ کیونکہ دہلی میں اس بار عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے متحدہ طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے۔ دریں اثنا ووٹنگ سے قبل دہلی بی جے پی نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں ووٹنگ کے عمل کے دوران برقع یا چہرے کے ماسک پہننے والے ووٹروں کے لیے جانچ کے سخت اقدامات کی درخواست کی گئی ہے۔

دہلی بی جے پی کے وفدمیں ایم ایل اے اجے مہاور اور موہن سنگھ بشٹ، ریاستی سکریٹری کشن شرما، اور وکیل نیرج گپتا شامل تھے، وفد کی قیادت اجے مہاور کر رہے تھے۔وفد نے کہا کہ دہلی کے ساتھ پڑوسی ریاستوں سے کسی قسم کی جعلی ووٹنگ نہیں ہونی چاہئے۔
ایک میمورنڈم میں، بی جے پی نے برقعہ پوش خواتین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک خاتون افسر سے تصدیق کرائیں جو انہیں ووٹ دینے سے پہلے ان کے چہروں کی جانچ کرے گی۔ بی جے پی کے وفد کے مطابق اس اقدام کا مقصد سماج دشمن اور جمہوریت دشمن عناصر کو ووٹنگ کے عمل میں ہیرا پھیری سے روکنا ہے۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے، "یہ قدم بھی وسیع تر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے، درخواست کی جا رہی ہے، خاص طور پر ایسے پارلیمانی حلقوں میں جہاں برقع پوش/ ‘پردہ نشین’ خواتین ووٹرز کی تعداد زیادہ ہے۔ لہٰذا، جعلی ووٹنگ اور حقیقی ووٹوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ان کی شناخت کی تصدیق مناسب حکومتی شناختی کارڈز کے ذریعے کی جانی چاہیے۔چیف الیکٹورل آفیسر نے یقین دلایا کہ اس معاملے کو دستیاب بہترین قانونی آپشنز کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا