English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹیچنگ آف پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نامی ادارہ کے زیر اہتمام پانچ روزہ دوسرا آن لائن سیرت کوئز مقابلہ، جانیے مزید تفصیلات

share with us

بھٹکل23؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) ٹیچنگ آف پروفیٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نامی ادارہ کے زیر اہتمام پانچ روزہ دوسرا آن لائن سیرت کوئز مقابلہ بنام THE PROPHET'S LEGACY QUIZ منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس بات کی جانکاری مذکورہ ادارہ کے ذمہ داروں نے دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کا صحیح تعارف انسانیت کے سامنے پیش کرنے کے مقاصد کے تحت گذشتہ تین سالوں سے ٹیچنگز آف پرافیٹ محمد ﷺ کے نام سے قائم ادارہ اپنے موقر علماء کی سرپرستی میں سرگرم ہے، احادیث مبارکہ کی مختلف زبانوں میں نشرواشاعت ادارہ کا بنیادی کام ہے، دیگر مقاصد کے تحت مختلف النوع پروگرامات وقتاً فوقتاً منعقد کیے جاتے ہیں، جس میں نوجوانوں کے لیے سیرت النبی ورکشاپ، جگہ جگہ سیرت رسول انسانیت ﷺ کے بینر کا اہتمام قابل ذکر ہیں۔

کوئز مسابقہ کے اصول و ضوابط

* مقابلہ 27 مئی 2024 بروز پیر کو شروع ہوگا۔

* مقابلہ میں کسی بھی مذہب، ذات یا ملک سے تعلق رکھنے والا اس میں حصہ لے سکتا ہے۔

* مقابلہ میں شریک ہونے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔

* مقابلہ میں شریک ہونے کے لیے رجسٹریشن کرنا ضروری ہوگا۔

* مقابلہ گوگل فارم پر ہوگا۔

* مقابلہ کل پانچ (5) دنوں کا ہوگا۔

* ہر دن صرف سات (7) سوالات پوچھے جائیں گے۔

* سوالات کے جوابات روزانہ بھیجی ہوئ لنک سے حاصل کر سکتے ہیں۔

* مقابلہ میں سوالات انگریزی اور رومن اردو (اردو الفاظ انگریزی حروف میں) میں ہونگے۔

* سوالات شام (IST) 5:00 بجے اپلوڈ کیے جائیں گے۔جواب دینے کا آخری وقت رات 10:00pm ہوگا۔

* كل 10 ممتاز مساہمین کو قرعہ اندازی کے بعد انعامات سے نوازا جائے گا۔

* شروع سے آخر تک مسابقہ میں شریک رہنے والے مساہمین کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعام دیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔

7795040474
رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں۔

https://bit.ly/TOPM-Quiz2024

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا