English   /   Kannada   /   Nawayathi

انکولہ : بائیک اور ٹیمپو کے مابین تصادم میں ایک ہلاک ایک شدید زخمی 

share with us

انکولہ : یکم جولائی 2018(فکروخبرنیوز) انکولہ میں بائیک اور ٹیمپو کے مابین پیش آئے خطرناک تصادم میں ایک بائیک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ بائیک کی پچھلی نشست پر سوار شخص شدید زخمی ہو گیا ،حادثہ میں مرنے والے شخص کی شناخت کارتک درگیکر کی حیثیت سے کر لی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کارتک اپنے ساتھی وکرانت کے ساتھ ہارواڑا سے کاروار جا رہا تھا کہ اسی دوران انکولہ مین ہاوڑا کراس کے قریب بائیک کی ٹیمپو کے ساتھ ٹکر کے نتیجہ میں بائیک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ،جبکہ پچھلی نشست پر سوار وکرانت بھی شدید زخمی ہو گیا ،جسے فوری طور پر انکولہ کے سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ،انکولہ پولس تھانہ میں حادثہ سے متعلق معاملہ درج کر لیا گیاہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا