English   /   Kannada   /   Nawayathi

اڈپی ضلع پنچایت میٹنگ میں اہم شاہراہ کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے ٹول گیٹ پر روک لگانے کا کیا گیافیصلہ 

share with us

اڈپی : یکم جولائی 2018(فکروخبر نیوز) اڈپی ضلع پنچایت کی سیشن میٹنگ میں اہم شاہراہ 66کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے ٹول گیٹ کی رقم پر روک لگائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کاکہناہے کہ اہم شاہراہ کی دیکھ ریکھ نہیں ہوپارہی ہے اور جگہ جگہ سڑک پر گڈھے پڑھے ہوئے ہیں۔ ضلع پنچایت ممبر جناردھن تونسے نے اس معاملہ کو میٹنگ میں اٹھاتے ہوئے سنتے کٹے میں کئی سڑک حادثات کا حوالہ دیا۔ گیتانجلی سوارنا نے جناردھن کی باتوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ پائے جانے والے گڈھے حادثات کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے اس کا ذمہ دار متعلقہ افسران کو بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اہم شاہراہ کی دیکھ ریکھ نہیں کررہے ہیں۔ اہم شاہراہ اتھاریٹی کے انجینئر نے کہا کہ سنتے کٹے میں پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی اجازت نومبر میں مانگی گئی تھی لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوپائی ہے۔ میٹنگ میں دیگر ممبران نے جناردھن تونسے کی رائے پر اپنے عدمِ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد کرکے ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایم ایل اے راگھو پتی بھٹ نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں موجود دو ٹول گیٹوں کو اس وقت تک کے لیے بند کیا جائے جب تک اہم شاہراہ کی دیکھ ریکھ صحیح طرح سے نہیں ہوپاتی۔ اس کے ساتھ ساتھ ضلع ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپرینڈنٹ کے نام خطوط لکھ کر ان ٹول گیٹوں کو سیکوریٹی فراہم کی درخواست کی جائے ۔ جس پر اکثر لوگوں نے اپنا اتفاق ظاہر کیا اور اسی رائے پر فیصلہ سنایا گیا ۔ میٹنگ میں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس رائے کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان اسپتالوں کو نجی میڈیکل کالج اور اسپتالوں کے حوالے کیا جائے جو تمام ضروریات مہیاکریں گے اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلع پنچایت اس سلسلہ میں اپنا فیصلہ لیں ۔اس موقع پر ضلع بھر کے کئی ایک ایم ایل اے ، ایم ایل سی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا